کوئٹہ(ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق اس واقعہ میں مزار کے دو کمرے مکمل تباہ جبکہ تمام مذہبی کتابیں راکھ بن گئیں۔
کوئٹہ سے 50 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع یہ مزار 1948 میں پیر طاہر الغنی البغدادی کی یاد میں بنایا گیا ، جو بغداد سے ہجرت کر کے یہاں آئے تھے۔غوثیہ آلیہ مزار کے متولی نے بتایا کہ مسلح افراد کے مزار میں داخل ہونے پر وہاں موجود ایک شخص دین محمد نے مذاحمت کی جس پر اسے شدید تشددکا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پیر طاہر کے پیروکار مزار پر پہنچے اور دو گھنٹوں کی کوششوں سے انہوں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے مزار کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔