ریاض (ہمگام نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں روشن خیال ولی عہد محمد بن سلمان کے انقلابی وژن 2023ء کے تحت جہاں خواتین کو کئی حقوق حاصل ہوگئے وہیں فنون لطیفہ کے میدان میں بھی کئی روایت شکن تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی ایک مثال امریکی پاپ گلوکارہ کی میوزکل کنسرٹ میں پرفارمنس دینا ہے۔ امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دباؤ کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا ,گلوکارہ ماریہ کیری کی پرفرمارمنس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سعودی نوجوان امڈ آئے جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں ہزاروں سعودی نوجوان مداحوں کی موجودگی میں اپنی فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔جبکہ امریکی گلوکارہ کو کنسرٹ سے پہلے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خواتین، صحافی اور شاہی خاندان کے ناقد علماء کی گرفتاری پر شو کو منسوخ کرنے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کافی دباؤ کا سامنا تھا۔


