پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکیچ سے تین افراد بازیاب

کیچ سے تین افراد بازیاب

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کیچ سے تین افراد فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق 1فروری کو کیچ کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے احمد ولد یارمحمد، شاہو ولد امین بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

جبکہ ان کے ساتھ اغوا ہونے والا داداللہ ولد امین اور نواز ولد دوستین تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب 28نومبر 2018 کو کیچ کے علاقے پیدراک نیامی کلگ میں قابض فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والا حداداد بھی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز