چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںارمانی لونی کے بہمانہ قتل کی مزمت ، ایسے اقدامات سے قوموں...

ارمانی لونی کے بہمانہ قتل کی مزمت ، ایسے اقدامات سے قوموں کو جدجہد سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا۔ بی آر پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے ابراہیم ارمان لونی کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن سیاسی کارکنان کا بہمانہ قتل عام سے کسی بھی قوم کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا ہے۔  انھونے کہا ہے کہ لارالائی واقع کے خلاف اور پولیس اہلکاروں کی ہی ہلاکت پر ارمان لونی نے آواز اٹھایا اور احتجاج کیا اور خود پولیس  کےا ہلکاروں نے ہی انہیں غیر انسانی تشدد کے بعد شہید کردیا جو نہایت ہی شرماناک ہے    ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کے اساتزہ ، دانشور اور تعلیم آفتہ طبقے کو جن جن کر اٹھایا گیا اور پھر انہیں زیر حراست تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔    پاکستانی ریاست دانستہ طور پر مظلوم قوموں کے تعلیم آفتہ افراد کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ انہیں ہمیشہ کیلئے اندھیروں کی طرف دکیل دیا جائے مگر پاکستان فوج کو یہ حقیقت بھی تسلیم کرلینی چائیے کہ  قومیں مرنے سے کبھی ختم نہیں ہوتی ہے اور بنگال کی مثال ابھی تازہ ہے شاید پاکستان اس سے کوئی بھی سبق حاصل نہیں کرسکا ہے۔ بی آر پی کے  مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ پروفیسر ارمان لونی کا قتل انسانیت کا قتل ہے اور ہم  بطور مظلوم قوم اس مشکل وقت میں اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم پی ٹی ایم کے پرامن جدوجہد سمیت ہر اس محکوم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں جو کہ  فوج کے ظلم و بربریت کے شکار ہیں۔  شیر محمد بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی فوج کی دہشت اور ظلم کی لپیٹ میں ہے اور ہماری جدوجہد کا مقصد آزاد و خوشحال بلوچستان کے ساتھ ساتھ اس خطے میں بھی دائمی  امن اور خوشحالی ہے اور ہم خطے میں تمام مظلوم اقوام کے  مشکلات کو سمجھتے ہیں۔  انھونے اقوامتحدہ، مغربی ممالک اور خطے کی تمام امن و جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل  کی ہے کہ پاکستانی فوج کی بڑھتی ہوئی  دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں اور خطے میں کشت و خون کو روکنے کیلئے اپنا عملی و موثر کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز