چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکشمیر بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، میجر سمیت چار...

کشمیر بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، میجر سمیت چار اہلکار ہلاک۔

کشمیر بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، میجر سمیت چار اہلکار ہلاک۔

ہمگام نیوز ڈیسک: کشمیر بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، میجر سمیت چار اہلکار ہلاک، پولیس کے ترجمان منوج کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملتے ہی فوج نے گاؤں کا محاصرہ کر لیا، تاہم ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر فائرنگ کر دی۔

منوج کمار نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی، تاہم فوجی ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں میجر ڈی ایس ڈوندیال، ہیڈ کانسٹیبل سیو رام، سپاہی اجے کمار اور سپاہی ہری سنگھ مارے گئے جبکہ حملہ آور محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں اُس مکان کا مالک بھی ہلاک ہوگیا جہاں عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر پناہ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز