سکھر (ہمگام نیوز ڈیسک)پاکستانی فورسز نے سندھ کے شہر سکھر سے ایک انڈین شہری کو جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ فورسز نے سندھ کے شہر سکھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو گرفتار کیا،جن کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور انڈین شہری کو جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ سندھ پولیس نے خفیہ انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں کاروائی کی ہے۔
اس دوران پولیس نے سکھر میں غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے ایک انڈین شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار انڈین شخص کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے انڈین شہری کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فورسز 2016 میں کلبھوشن یادیو کو مقبوضہ مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے۔مضافاتی علاقے سے ڈرگ مافیا کے زریعئے اغوا کروانے کے بعد ان سے بھاری رقم ادائیگی کے بدلے ان سے خریدا گیا تھا۔جنھیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے اپنے زرائع سے گرفتار پیش کرنے کا دعوہ کیا تھا۔بعض زرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کو پاکستانی خفیہ اداروں نے بڑی رقم کے بدلے ان سےخریدا گیا تھا۔جن پر بعد میں بلوچستان میں آزادی پسندوں کی مدد کرنے اور جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔


