چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںنائن الیون کے بعد ایران القاعدہ کی قیادت واسامہ بن لادن کے...

نائن الیون کے بعد ایران القاعدہ کی قیادت واسامہ بن لادن کے بیٹے کو پناہ دے رکھی ہے:سعودی وزیر خارجہ

ریاض (ہمگام نیوزڈیسک)سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ایران خود دہشتگردی برآمد کرنے والا ملک ہے لیکن دوسروں پر دہشت گردی کا الزام لگارہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ دہشت گردی کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہیں، انقلاب ایران کے بعد سے ایران دہشت گردی کا سب سے بڑی پشت پناہ ہے جس نے لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثی جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنائی ہیں، امریکہ اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں دہشت گرد حملوں میں ایران ملوث رہا ہے اور دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرتا رہا ہیں ۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد سے ایران نے القاعدہ کی قیادت اور اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پناہ دے رکھی ہے، دہشت گرد آزادانہ طور ایران میں نقل و حرکت کرتے ہیں، سعودی عرب خود اس کی دہشت گردی کا نشانہ ہے، لیکن ہم ہوشیار ہیں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں کے خلاف کارروائی میں بے رحم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے یمن، شام اور دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی جاتی ہے، لیکن ایرانی حکومت کو خود اپنے عوام کی مخالفت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز