ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے شمسر روڈ پر موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈیرہ بگٹی شہر سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نواحی علاقے شمسر میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی شناخت لیویز اہلکار نصردین شمبانی بگٹی نبی خان شمبانی بگٹی اور سلطان شمبانی بگٹی سے کی گئی،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔


