لندن (ہمگام نیوز) بلوچ رہنما و فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” آج عمران خان نے اپنے خطاب میں ہندوستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ہمیں ثبوت دیں اس کے بعد ہم ان لوگوں کے پیچھے جائیں گے جنوں نے پلوامہ میں حملہ کیا۔
انہوں نے کہا یہ انتہائی بکواس پر مبنی بات ہے۔ ہر کسی کو علم ہے کہ مصعود عظہر پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے زیرِ نگر پاکستان میں موجود ہے جس تنظیم (جیش محمد) نے (پلوامہ میں) حملہ کیا اس کی قیادت یہی شخص کرتا ہے۔ سو یہ محض ایک دھوکا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے جب بھی انڈیا پر حملہ کیا جاتا ہے، انڈیا اس کے جواب میں جوابی حملے کی دھمکی دیتا ہے جبکہ پاکستان کے لیے انڈیا کی “خالی دھمکیاں” کوئی اہمیت کے حامل نہیں ہیں۔
حیربیار نے کہا لگتا ہے ہندوستان وائلڈ ویسٹ کے پالسی کی پیروی کرتا ہے۔ اگر آپ کو حملہ کرنا ہے تو حملہ کریں ، بات نہیں۔”


