چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑاہوکرہر ممکن تعاون دے...

دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑاہوکرہر ممکن تعاون دے گا:سعودی ولی عہد

نیو دہلی(ہمگام نیوز ڈیسک)دلی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے بات چیت کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کسی کا نام لیے بغیر کشمیر پلوامہ کے حملے کیا ذکر کیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت کو درپیش خطرات کا عکاس ہے۔ ’ہم اس بات پر متقق ہیں کہ دہشتگردی کی حمایت اور اعانت کرنے والے ملکوں پر ہر ممکن دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔سعودی ولی عہد نے یہ بات انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پلوامہ حملے کا ذکر کیے جانے کے پس منظر میں کہی۔ شہزاہ سلمان دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فرغ دینے کےلیے انڈیا کے دورے پر ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں ہر ممکن تعاون دے گا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ‘ہم آپ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے۔ چاہے انٹیلی جنس شیرنگ ہو یا تعاون دینے کی بات، نہ صرف انڈیا بلکہ سارے آس پاس کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔’

واضع رہے سعودی عرب انڈیا کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے۔ دونوں رہمناؤں کی بات چیت کے بعد سیاحت، ہاؤسنگ، سرمایہ کاری اور براڈ کاسٹنگ کے شعبے میں پانچ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔سعودی ولی عہد نے کہا ‘ 2016 کے بعد اہھی تک بہت ساری کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اور تقریباً 44 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔یاد رہے ‘سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ انڈین شہری کام کر رہے ہیں۔ وہاں سے یہ ورکرز ہر سال اربوں ڈالر انڈیا بھیجتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز