تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی بیلٹ مکران کے بیشتر علاقوں آج صبح سے لے کر سہ پہر تک شدید بارش ہوئی،جس میں سب سے زیادہ بارش پسنی میں ہوئی،پسنی کے بیشتر مقامات پر زیادہ بارش ہوئی،جس میں کلانچ،سرڈن وغیرہ کے آس پاس چھوٹے بڑے بندات کے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں،جبکہ تربت میں طوفانی بارش کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے ، سوراپ بند ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا، دو کرم پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوکدان میں سوراپ کی حفاظتی بند سیلابی ریلہ آنے کی وجہ سے ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ہے اس وجہ سے مقامی آبادی کو سخت خطرات لاحق ہیں۔
دوسری جانب آبسر میں دو کرم پل کے ٹوٹنے کی اطلاعات ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے پل کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے۔مقامی زرائع کے مطابق شادی کور ڈیم کے ٹوٹنے کی خدشات بھی ہیں۔


