چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی پولیس کی درندگی جاری، فائرنگ سے ایک اور بلوچ...

قابض ایرانی پولیس کی درندگی جاری، فائرنگ سے ایک اور بلوچ جان بحق

سرباز( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج قابض ایرانی پولیس فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ فرزند جان بحق ہوئے جبکہ ان کے دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح شریف بلوچ اپنے دیگر دو دوستوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں جوس اور دیگر اشیاء لاد کر کہیں جا رہے تھے کہ قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی جرم اور بلا روکے انکی گاڑی پر اچانک فائر کھول دی جس کے نتیجے میں شریف بلوچ موقع پر جانبحق ہو گئے اور ان کے دو ساتھی ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق شریف مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سرباز کے رہائشی بتایا گیا ہے، جو اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے ـ

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے ایک گروپ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں قابض ایرانی پولیس اور دیگر فورسز کی فائرنگ سے اب تک تیس سے زائد بلوچ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں بلوچوں کو بلا وجہ فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا ہے۔ اس گروپ کا مزید کہنا ہے کہ یہ وہ بلوچ ہیں جو کہ کسی شہر سے دوسرے شہر میں جا کر روزی روٹی کی تلاش میں تگ ودو کرتے ہیں ، جنہیں قابض ایرانی فورسز، مرساد اور پاسداران انقلاب کی فورسز چلتی راہ میں بلا وجہ فائرنگ کرکے قتل کر دیتا ہے تاہم ان جیسے درجنوں واقعات کی چشم دید گواہوں کے ساتھ ان کی رپورٹ عدالتوں اور دیگر انصاف فرائم کرنے والے اداروں میں درج ہیں لیکن انصاف ملنا تو دور کی بات بلکہ وہاں مدعیوں کو دھتکارا جاتا ہے اور انہیں بھی اسی طرح نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز