چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچ عوام 27 مارچ کو جبری الحاق کے خلاف یوم سیاہ کے...

بلوچ عوام 27 مارچ کو جبری الحاق کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائیں:BSF

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ قوم سے 27 مارچ کو’’ یوم غلامی‘‘ کے مناسبت سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام 27 مارچ کو جبری الحاق کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ جبری الحاق کے خلاف عالمی برادری کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے کہ بلوچ قوم دنیا کے آزاد اقوام کی طرح ایک الگ قوم ہے جس کی اپنی جداگانہ شناخت جغرافیہ زبان اور تاریخ ہے ترجمان نے کہاکہ 27مارچ 1948 سے قبل بلوچستان ایک آزاد و خود مختیار ریاست تھی جس کی اپنی پارلیمنٹ اور انتظامیہ تھی لیکن 27 مارچ کو بلوچستان کو جبری طور پر پاکستان کا حصہ بنا یا گیا حالانکہ بلوچ پارلیمنٹ کی جانب سے الحاق کی بھر پور مخالفت کی گئی اور کہاگیا کہ ہم الحاق کے بجائے ایک بہتر ہمسایہ کے طور پر رہ سکتے ہیں لیکن غلام کے طور پر نہیں رہ سکتے بعد میں پاکستانی سیاست کا حصہ بننے والے غوث بخش بزنجو بھی الحاق کو مسترد کرچکے تھے بلوچ ایوان میں ان کے تقریر تاریخی ریکارڈ کے طور پر موجود ہے ترجمان نے کہاکہ 1948کے بعد بلوچ قوم کو ایک غیر یقینی صورتحال کا سامناہے پچھلے 7 دہائیوں سے بلوچ قوم کی زندگی اجیرن بنادی گئی جب کہ بلوچ قوم کی تین نسلیں غلامی کی تکالیف اور عذاب سے دوچارہے بلوچ قوم ایک تسلسل کو لے کر اپنی آزادی وقار اور سیاسی مستقبل کے لے جدوجہد کررہی ہے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہزاروں بلوچ فرزندوں کی شہادت غلامی کو مسترد کرنے کے لے کسی ریفرنڈم سے کم نہیں شہداء نے ووٹ سے نہیں اپنی خون سے غلامی کے خلاف ریفرنڈم دی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قومی مسئلہ آزادی میں مضمر ہے جبری الحاق کا خاتمہ بلوچ قوم کی منزل و مقصد ہےترجمان نے کہا بلوچ قوم پر تسلط کے خلاف عالمی برادری کو بلوچ قوم کا عملا ساتھ دینا چاہیے محض انسانی حقوق کا چربہ لگاکر جمہوریت انسانی حقوق اور آزادی کی تعریف سے عالمی دنیا بلوچ قوم کو مطمئن نہیں کرسکتا ترجمان نے کہاکہ غلامی کے خلاف جدوجہد ہی میں آزادی اور نجات کا راستہ پنہاں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز