ہمگام رپورٹ : بی جے پی کے سینیر لیڈر اور آزاد بلوچستان کی زبردست حامی سمجھے جانے والے رکن پارلیمنٹ سبرامینین سوامی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے بی جے پی کی برسرحکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے کہے کہ واشنگٹن ہندوستان کو افغانستان میں بیس ہزار فوجی، بڑی تعداد میں ٹینکس، بڑے گولے، اور جنگی جہازوں کو تعینات کرنے اور انہیں جمع کرنے کی اجازت دے۔
یاد رہے کہ سوامی مودی حکومت میں واحد آواز ہیں جو کھل کر پاکستان سے لڑنے والے بلوچ، سندھی اور پشتونوں کی آزادی کی حمایت کرکے بات کرتے ہیں۔
ان کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بلوچستان کی آزادی پسند تحریک اور قیادت ہندوستان سے بلوچستان میں مداخلت کا کہہ رہے ہیں۔ سوامی نے اپنے ایک دیگر ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ حکومت ہند کو بلوچستان کی سفارخانے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بلوچ قیادت کو دہلی میں دعوت دینی چائیے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے ایک انتہائی بااثر سمجھے جانے والے میجر گہرو ریٹائرڈ فوجی نے حالیہ دنوں بلوچ رہنما حیربیار مری کی اس ٹوئیٹ کو ہندوستان کے لئے ویک اپ کال قرار دے کر حکومت وقت اور حزب اختلاف سے پاکستان بابت پالیسوں کو لیکر اختلافات کو ختم کرنے کا کہا ۔ سیاسی و عسکری مبصرین کا خیال ہے کہ خطے میں پاکستان کی روز افزو بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت خطے کے تمام ممالک بشمول ہندوستان، افغانستان اور وہاں موجود نیٹو و امریکہ کو اس بات کیلئے مجبور کررہے ہیں کہ وہ آزاد بلوچستان کی دیرینہ مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کریں اور بلوچوں کی پاکستان و ایران کے ہاتھوں جبری قبضہ اور وہاں جاری ریاستی دہشت گردی، ظلم و جبری بربریت کو ختم کرنے کے لئے بلوچوں کی سفارتی، سیاسی، فوجی مدد کرنے کے لئے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔جس کے بعد ہمیشہ کیلئے اس خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوکر پائیدار امن تعلیم و ترقی،تجارت اور تمام قوموں کیلئے خوشحالی ہوگی
India must tell US now that we are ready send 20000 troops to Afghanistan if they agree to open their armament warehouses to us to pick guns, bombs, Hummars, tanks and jet fighter planes and transport planes besides drones
— Subramanian Swamy (@Swamy39) March 5, 2019
What is the difficulty if Namo Govt calls Baluchis , Paktonoois, and Sindhis resident in india to set up Embassies in New Delhi?
— Subramanian Swamy (@Swamy39) February 19, 2019