دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجای کیمپ کو 1897دن ہو گئے

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز احتجای کیمپ کو 1897دن ہو گئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کراچی پریس کلب کے سامنے قائم کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے لئے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے دورہ کیا۔ لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں ماما قدیر بلوچ و مسنگ پرسنز کے لواحقین کی ثابت قدمی سے ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔دنیا کے تمام محکوم اقوام اپنی آزادی کی جدوجہد میں ماماقدیر بلوچ و بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین کی ثابت قدمی کو اپنے لئے مشعل راہ بنا کر تمام مشکلات پر صبر و تحمل و ثابت قدمی سے قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ماما قدیر بلوچ کی ثابت قدمی سے بلوچ نوجوانوں سمیت سندھی قوم پرستوں میں بھی ایک نئے ولولے نے جنم لیا ہے۔ جس سے وہ قومی محکومی کے خلاف و انسانی برا بری کے لئے متحرک ہو رہے ہیں۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین ماما قدیر بلوچ ،سمی بلوچ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکرٹری جنرل بانک فرزانہ مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچ نوجوان ریاستی جبر کے باوجود اپنی قومی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جس کی پاداش میں انہیں اغواء و انکی مسخ شدہ لاشیں اجتماعی قبروں میں دفنانے اور ویرانوں میں پھینکنے کا عمل روز کا معمول بن چکا ہے۔فورسز انسانیت کی تذلیل کرکے بلوچ خواتین و بچوں پر بھی تشدد و جبر کرہے ہیں، لیکن انسانی تاریخ سے واقفیت رکھنے والے ضرور اس آفاقی حقیقت سے واقف ہو ں گے کہ ظالم و مظلوم کی جنگ میں جیت ہمیشہ جدوجہد کرنے والے اور تمام مصائب کا سامنا کرنے والے مظلوموں کی ہی ہوئی ہے۔ ریاستی فورسزبلوچستان میں اپنے غیر فطری وجود کو بزور قوت برقرار رکھنے کے لئے تمام تر انسانی و جنگی مروجہ قانون و اخلاقیات سے عاری کاروائیاں کررہی ہے۔ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ انسانی سربلندی و بلوچ سیاسی اسیران کی بازیابی کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انسانی حقوق کے اداروں و اقوام متحدہ کو بلوچستان میں جاری غیر انسانی کاروائیوں کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ بلوچستان میں بلوچ عوام اپنی مرضی کے مطابق اپنا زندگی گزار سکیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز