خاران (ہمگام نیوز) 2015 میں ایک سرچ آپریشن کے دوران اغواء ہونے والے بی ایس او آزاد خاران زون کے صدر اسلم شوہاز ولد مرحوم گہور خان کبدانی اور اسرار احمد ولد عبدالودود بادینی آج نوشکی سے بازیاب ہوگئے۔
اسلم شوہاز جو کہ 2015 تک بی ایس او آزاد خاران کے صدر رہ چکے ہیں کو چار سال قبل خاران میں سرچ آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کر کے لاپتہ کیا تھا جو کہ نوشکی میں قائم فورسز کے زندانوں میں ذہنی و جسمانی اذیتوں کے بعد آج ایک اور بلوچ فرزند اسرار احمد بادینی کے ساتھ نوشکی سے بازیاب ہوگئے۔