کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نامعلوم مقام سے میڈیا کو سیٹلایٹ فون سے دو مارچ کو خضدار میں ریاستی مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ
سرمچاروں نے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں دو مارچ کو ریاستی آلہ کار حاجی مرید کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ وہ اورناچ کے پہاڑی سلسلوں سورگر و گرد و نواح اوردیگر کئی فوجی آپریشنوں میں قابض فوج کے ساتھ رہا ہے۔
اس کے علاوہ وہ دوسرے مخبروں کو اپنے گھر میں پناہ دیکر سرمچاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی اور بلوچوں کو اغوا اور قتل کرانے جیسے جنگی جرائم میں ملوث پاکستانی فوج کا ہمنوا تھا۔
قابض ریاست و فوج کا ساتھ دینا جو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور بلوچ نسل کشی جیسے جرم کا مرتکب ہو، ایسے افراد کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔