نصیرآباد(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے ربی میں ریلولے ٹریک پر مسلح مزاحمتکاروں نے پاکستان ریلوے ٹرین کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا ، جس کی وجہ سے ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی،ابتدائی معلومات کے مطابق کئی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین کوئٹہ جا رہی تھی جب ربی کے علاقے میں ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس سے ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ جعفر ایکسپرس کوئٹہ جا رہی تھی جب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئی۔ اس واقع میں 2افرد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے ہیں۔
ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت مکمل متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بمب دھماکے سے ریلوے ٹریفک مکمل معطل ہوا۔یاد رہے گزشتہ سال بھی بلوچ سرمچاروں نے ٹرین میں سوار فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا جس سے ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجہ سے 15 افرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اب تک اس واقع کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی یے،جبکہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی زمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔