گوادر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گوادر تھانے میں قیدی جیل تھوڑ کر فرار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت گوادر کے علاقے یکدار چوک میں قائم پولیس تھانے میں بند قیدیوں نے مل کر جیل کو تھوڑ کر پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہاتھا پائی کی، جس کے بعد قیدی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
مقامی زرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے گوادر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور گھروں میں تلاشی جاری ہے تاہم تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے.
لاک اپ سے فرار ملزمان میں وحید دل مراد ، طفیل حمید ، سہیل بابو ، نیاز شیر محمد ، ندیم غلام محمد ،رفیق خدا بخش ،صدام بائوٹ ، ریاض مولا بخش ، جنید بنگالی اور عقیل احمد شامل ہے.
زرائع کے مطابق ملزمان کو قتل, منشیات ،ڈکیتی اسمگلنگ سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں گرفتار کیا گیا تھا.