کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغوا ہونے والے محمد اسلم میروانی کے والد حاجی محمد اسحاق میروانی بلوچ نے جبری طور پر اغوا شدہ اسیران کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں شرکت کی، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے بیٹے کو دبئی سے واپسی چھٹیاں مناتے ہوئے حب سے مسلح افراد نے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انھیں ایک سرف گاڑی میں زبردستی گرفتار کر کے جبری طور پر اغوا کرلیا، اغوا کے وقت ان کے جیب میں 38000 نقدی اور ایک موبائل بھی تھا۔ ان کی والدہ اپنے بیٹے کی جدائی میں رو، رو کر سخت بیمار پڑھ گئی ہے،اسی کرب سے گزر کر میں خود 4سال تک ہسپتال میں زیر علاج رہا ہوں ۔لہزا حکمران وقت کی زمہداری بنتی ہے کہ میرے بیٹے کو باحفاظت بازیاب کرایاجائے۔
یاد رہے محمد اسلم میروانی کو پاکستانی فورسز نے 19مئی 2015 کو حب لسبیلہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا.


