کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کے جاری کۓ گۓ بیان کے مطابق بلوچ وطن
پر تسلط کے خلاف بلوچستان سمیت دنیا بھر کے بلوچوں نے 27مارچ کو یوم سیاہ
کے طور پر منایا یاد رہےکہ27 مارچ کے شب خون کے بعد تسلسل کے ساتھ بلوچ
قوم ایک طویل غلامی کا سامنا کررہا ہے 27 مارچ کے خونی مضمرات جو کٸی
نسلیں بھگت رہی ہے یہ دلیل یا جواز من گھڑت ہے کہ جس میں حقاٸق کو مسخ
کرنے کی ایک لا حاصل کوشش کی جارہی ہے کہ بلوچ ایک معاٸدہ کے تحت الحاق
یا شامل ہوا ۔ ترجمان نے کہاہے کہ 27مارچ کو یوم سیاہ منانے کے پیچھے
ایک پس منظر ہے جس کی بنیاد 1948 کی جبری الحاق ہے بلوچ قوم اس دن یوم
سیاہ مناکر عالمی دنیا کو پیغام دلانا چاہتاہے کہ 27 مارچ ہمارے لئے
غلامی کا دن ہے بلوچ قوم کی اپنی جداگانہ شناخت زبان جغرافیہ اورحیثیت ہے بلوچستان بلوچ قوم کا وطن ہے جو ہزاروں سالوں سے دنیا کے نقشے
میں موجود ہے تر جمان نے کہاکہ ریاست بلوچ وطن پر نو آبادیاتی حربوں کے
زریعئے مسلط ہے ترجمان نے کہاکہ یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری کی توجہ
مبذول کراناہے کہ بلوچ قوم ریاست کے تسلط کو مستر دکرتے ہوٸے وت واجہی و
آزادی چاہتے ہیں۔


