چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبرلن :امریکہ ,فرانس کی سفارتخانوں کے سامنے 27مارچ بلوچستان قبضہ کے خلاف...

برلن :امریکہ ,فرانس کی سفارتخانوں کے سامنے 27مارچ بلوچستان قبضہ کے خلاف مظاہرہ کیا:FBM

برلن(ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے آج جرمنی کے شہر برلن میں بلوچستان کو بزور طاقت قبضے کے دن کی مناسبت سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برانڈنبرگ (برلن گیٹ) کے مقام پر امریکہ اور فرانس کے سفارت خانوں کے سامنے ہوا۔ مظاہرین نے بلوچستان کے قومی پرچم کے علاوہ بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی قبضے و بلوچ قومی آزادی کے حوالے عبارات درج تھے۔
اس دوران مظاہرین زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 مارچ بلوچ و بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بلوچستان کی آزادی و خودمختاری ختم کرتے ہوئے پاکستان نے بلوچ قومی آزادی پر شب خون مار کر اس کا خاتمہ کردیا۔ آج بلوچستان کی پاکستان کے ہاتھوں قبضے کو 71 سال پورے ہوئے ہیں جو بلوچ قوم نے انتہائی کرب اور تکلیف میں گزارے ہیں۔ بلوچستان پر پاکستانی قبضے سے لیکر آج تک بلوچوں نے اس قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا اور اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے جس کے دوران ہزاروں بلوچ فر زندوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بلوچ سیاسی کارکن لاپتہ ہیں اور انسانیت سوز تشدد کا سامنا کررہے ہیں جو کہ انسانیت اور انسانی اقدار کے تحفظ کرنے کے دعوے داروں کے لیئے ایک سوالیہ نشان ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ ہم مہذب دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے غیر قانونی اور بلا جواز قبضے کے خلاف اور بلوچستان آزادی کی تحریک میں بلوچ قوم کی آواز بن کر ان کو ایک دہشت گرد اور غیر مہذب قبضہ گیر ریاست سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کر مدد کریں تاکہ انسانیت ایک آزاد فضا میں سانس لے سکیں۔
مظاہرے کے دوران 27 مارچ کے تاریخی پس منظر اور بلوچ آزادی کی تحریک کے حوالے سے ہزاروں کی تعداد میں معلوماتی پمفلیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز