یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کا یوم سیاہ 27 مارچ کے حوالے لندن میں...

فری بلوچستان موومنٹ کا یوم سیاہ 27 مارچ کے حوالے لندن میں مظاہرہ

فری بلوچستان موومنٹ کا یوم سیاہ 27 مارچ کے حوالے لندن میں مظاہرہ

لندن:(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (برطانیہ چیپٹر) نے بدھ کے روز لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے بلوچستان پر جبری قبضہ کی 71 سال مکمل ہونے پر ایک احتجاجی مظاہرہ کا احتمام کیا۔

مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم خواتین و بچوں سمیت بلوچوں، فری بلوچستان موومنٹ کے سیاسی کارکنوں اور دیگر انسانی حقوق کے اراکین نے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مظاہرین نے بینر، پلے کارڈ اور بلوچستان کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے اور انھوں نے پاکستان، ایران اور چائنا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں نے پمفلیٹ بھی تقسیم کئے اور لوگوں کو بلوچستان میں پاکستانی ریاستی دہشتگری، اور چائنا-پاکستان گٹھ جوڑ کے حوالے آگاہ کیا۔

مختلف نیور چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئےایف بی ایم کے کارکنوں نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ آج کے دن (۲۷ مارچ ۱۹۶۸) پاکستان نے بزور طاقت بلوچستان پر قبضہ کیا لیکن بلوچوں نے اس جبری قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور آج تک بلوچ عوام اپنے آزادی کی بحالی کے لیئے سیاسی جد و جھُد کر رہے ہیں۔ پارٹی کارکنوں نے چائنا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا ہے چائنا بلوچستان سے نکل جائے کیونکہ اس وقت بلوچستان حالت جنگ میں ہے اور چائنا وہاں پر ترقی کے نام پر بلوچ عوام کے خلاف پاکستانی ریاست کے زلم و جبر کا ساتھ دے رہا ہے۔

مظاہرین کہا کہ پاکستان مذہبی شدت پسندوں کا گڑھ ہے جہاں سے دہشتگروں کو تربیب دے کر افغانستان اور انڈیا سمیت دُنیا کے مختلف کونوں میں بھیجا جاتا ہے۔ اس لئے دُنیا کو چاہیے کہ وہ پاکستانی ریاستی مذہبی جنونیت کی روک تھام کےلیے بلوچستان کے آزادی کے لئے بلوچ جد و جہد کی حمایت کریں۔

مظاہرین نے کہا ایران اور پاکستان بلوچستان میں جنگی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اور انسانیت کے خلاف جرائم کا بھی مرتکب ہو رہے ہیں لیکن برطانیہ سمیت دُنیا کے دگر مہذب ممالک ان جرائم پر خاموش تماشائی ہیں۔ “برطانیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے غلطی جس کے تحت بلوچ سرزمین کو قبضہ کر کے تقسیم کیاگیا کی تصحیح کرکے بلوچ آزادی کی حمایت کرے۔”

مظاہرین نے مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ایران و پاکستان کی بلوچ سر زمین پر قبضے کے خلاف اور اپنے وطن کی مکمل آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں اور یہ جدوجہد آزاد بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گئ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز