سمیر احمد کو بازیاب کیا جائے، والدہ کی اپیل
کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند سے 5 مئی 2016 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء کئے گئے سمیر احمد ولد صابر علی کی بوڑھی والدہ نے ملکی و عالمی ادارے برائے انسانی حقوق سے اپیل کی ہے کہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی کیلئے کردار ادا کریں.
لواحقین نے سمیر احمد کی گمشدگی کی تفصیلات بھی وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کو دے دی ہیں.


