تفتان(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے گاؤں ‘تالاپ ‘ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایرانی سرحدی فوج کی جانب سے توپ کے گولوں سے شدید شیلنگ، تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فوج نے سویلین آبادی کی جانب بلا امتیاز توپ کے گولوں سے بمباری کی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے ایرانی فوج سویلین آبادی کی جانب مختلف قسم کے گولے فائر کرتی رہی ہیں۔مقامی آبادی بلوچ آبادی ہے جو کہ کئی صدیوں سے اپنے آباء و اجداد کے جدی پشتی زمینوں پر رہائش پزیر ہیں۔تاہم مقامی آبادی کا شکوہ ہے کہ پاکستانی میڈیا اور سرکاری سطح پر یہاں کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کبھی بھی کچھ خاص اقدامات نہیں کئے گئے ۔ایرانی فوج کی فائرنگ سے مقامی عوام جن میں خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں ایرانی فورسز کی شیلنگ سے سخت خوف وہراس میں مبتلا ہو کر عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کے روز مرہ زندگی میں شدید قسم کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔یاد رہے کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے بعض علاقوں میں متعین ایرانی فوج پر مختلف نوعیت کے جان لیوا حملے ہوچکے ہیں۔جن میں پاسداران انقلاب پر خودکش حملے کے نتیجے میں 44 فوجیوں کی ہلاکت، اور 14کے قریب ایرانی فورسز کی اغوا کاری،جن کی زمہ داری مذہبی تنظیم جیش العدل نے قبول کی تھیں۔بعض لوگوں کی رائے کے مطابق ان عناصر کو پاکستانی فوج کی درپردہ کمک و حمایت حاصل ہے۔لیکن ایرانی ریاست اور فوج اصل حقائق جانتے ہوئے بھی اس کا غصہ اور انتقام غیر مسلح مقامی سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر لیتی رہی ہیں۔جس سے عوام میں سخت غصہ اور تشویش پایا جاتا ہیں۔


