پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ لاپتہ

مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ لاپتہ

پنجگور( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم نوک بند میں گزشتہ رات قریباً ایک بجے سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے گھر پر چھاپہ مارکر ظریف ولد امام چئیرمین امام کو اغواء کرکے گھر میں قیمتی سامان، ایک گاڑی کو لوٹ لیا، حملہ آوروں کے ساتھ دو پک اپ کروزر گاڑیاں تھیں جن میں سوار مسلح افراد بلوچی زبان میں بات کر رہے تھے.
گمان یہی کیا جا رہا ہے کہ اغوا کار سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ بجار شمبے زئی کے لوگ تھے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز