واشنگٹن(ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ کے ریٹائرڈ آرمی کرنل لارینس سیلن جو کہ ایک آئی ٹی کمانڈ اور کنٹرول کے ایکسپرٹ٬ عربی اور کردش ٹرینڈ٬ افغانستان عراق اور مغربی افریقہ کے ایک مشن میں 29 سال فوجی خدمات سر انجام دے چکے ہیں نے جیوپولیٹیکل سیاست پر سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ اچھی خبر ہے امریکہ اقوام متحدہ میں قرارداد چلا رہی ہے تاکہ پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ مزہبی تنظیم ‘جیش محمد ‘کے سربراہ مسعود اظہر جو کہ پاکستان میں موجود ہیں انہیں عالمی دہشت گرد قرار دے سکے۔ یہ اور بھی آسان ہو سکتا ہے اگر پاکستان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والا سٹیٹ قرار دے کر ان پر مالی پابندیاں لگا دی جائے۔
https://twitter.com/LawrenceSellin/status/1111497785247961090


