کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے ضلع واشک میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کل اتوار کے روز بلوچ سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے میں فوجی کیمپ پر خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں آٹھ پاکستانی فورسز اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں.
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے.


