چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںاسلام آباد:فائرنگ سے3افرادہلاک1شخص شدید زخمی

اسلام آباد:فائرنگ سے3افرادہلاک1شخص شدید زخمی

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راول روڈ پر اسلحہ ڈیلر کی دکان میں گھس کر 2 دکانداروں کو قتل کیا گیا جبکہ غوری ٹاؤن میں کار سے بینک پر فائرنگ اور بینک گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوئے،ایک شخص شدید زخمی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز