نیو دہلی (ہمگام نیوزڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق بھارت نے راجستھان اور پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر اپنے جنگی ٹینک اور افواج کی تعیناتی شروع کردی ہے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان اور پنجاب سمیت اتر پردیش اور مدھیا پردیش کی سرحد پر بھی بھارتی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے ۔
اور یہ اقدام پاکستانی اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع کے باعث کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ فروری پلوامہ میں بھارتی فورسز پر پاکستانی حمایت یافتہ مزہبی دہشتگردوں کی طرف سے خودکش حملے کے بعد سے تاحال پاکستان بھارت سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارتی پنجاب اور کشمیر میں جنگی مشقیں شروع کی تھیں،ان مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
مشقوں میں فرنٹ لائن ائیر کرافٹس بھی موجود تھے،جنہوں نے امرتسر سمیت بارڈر کے ساتھ موجود دیگر اضلاع پر سپر سونک اسپیڈ میں پروازیں کیں۔


