چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںہندوستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق...

ہندوستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں :شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ہمگام نیوزڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر حملے کی صورت میں ہم اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں.
ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی پیش قدمی خطے کے امن کو داؤ پر لگا سکتا ہے.
وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی گورنمنٹ آنے والی الیکشن میں اپنی عوامی حمایت کیلئے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا ناخوشگوار عمل کر سکتا ہے.
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عالمی دنیا حالات کو سمجھ کر ہندوستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کے شعلے خطے کو اپنے لپیٹ میں لے لیں.
شاہ محمود نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر ہمیں شدید تشویش ہے.
وزیر خارجہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیر میں مزید مظاہروں کو بڑھاوا دے گی اور انڈین مظالم مقبوضہ کشمیر میں بڑھیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز