چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںدریحان بگٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے. لواحقین...

دریحان بگٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے. لواحقین کی اپیل

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) تفصیلات کے مطابق 13 اپریل 2016 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دریحان ولد شیر محمد بگٹی سکنہ ڈیرہ بگٹی کے لواحقین نے انسانی حقوق کے عالمی اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے لخت جگر کو بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.
یاد رہے دریحان کو پاکستانی ایجنسیوں نے روجھان جمالی جعفر آباد سے اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا جو ہزاروں بلوچ فرزندوں کی طرح آج بھی پاکستانی غیر انسانی ٹارچر برداشت کر رہے ہیں.
لواحقین نے اپنے پیارے کی تفصیلات وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے تنظیم کو دے دی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز