کوئٹہ(ہمگام نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز کیمطابق محکمہ صحت کے ایماندار اور فرض شناس آفیسر قابل قدر ہیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان روز اول سے ہی زمہ دار اور فرض شناس آفیسرز کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے آفیسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی کوششوں اور خدمات سے گریز نہیں کریں گے،
بحیثیت تنظیم بلوچستان سول سیکریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،
بلوچستان سول سیکریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایک زمہ دار تنظیم ہے اور ماضی میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل میں شانہ بشانہ رہی ہے جسے قدر کی نگاء سے دیکھتے ہیں،بطور زمہ دار تنظیم محکمہ صحت کے سیکشن ون کے ایک ایسے آفیسر جوکہ کھلے عام بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں،اور ڈاکٹروں کے جائز کام کے بدلے پیسے بٹورنا اپنا معمول سمجھتے ہیں کی حوصلہ افزائی قابل تشویش ہے،
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ متعلقہ سیکشن آفیسر کا محکمہ صحت سے فی الفور ٹرانسفر،ڈاکٹروں پر سرکاری ہسپتالوں میں تشدد روکنے اور سرکاری املاک کی توڑ پوڑ روکنے کیلئے سیکیورٹی ایکٹ کی منظوری،ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی جس میں خصوصی طور پر سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں ایم-آر-آئی مشین کی فراہمی،کنٹریکٹ پر تعینات پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کی اپنے متعلقہ وارڈز میں تعیناتی،کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے ڈاکٹروں کو ریگولرائز کرنے کا طریقہ کار،ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے ماہانہ وظائف میں اضافے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


