چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپاکستان کا ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ

پاکستان کا ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ

تفتان (ہمگام نیوز) پاکستان نے اپنی قبضہ کو مضبوط کرنے کیلئے افغان ڈیورنڈ لائن کی جانب خاردار تار سے باڑ لگانے اور گہرے خندق کھودنے کے بعد اب مغربی بلوچستان گولڈ اسمتھ لائن پر ایران کی باہمی رضامندی کے ساتھ بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغانستان سے ملحق ڈیورنڈ لائن پر پاکستان نے اپنی قبضہ کو مضبوط کرنے کے لئے پاکستان آرمی کے سربراہان نے گزشتہ سال کے اوائل میں افغانستان کی جانب غیر فطری ڈیورنڈلائن پر بارڑ لگانے کا کام شروع کیا، اس سلسلے میں بلوچستان سے ملحق افغانستان میں ڈیورنڈ لائن پر ایک ہزار270کلو میٹر طویل بارڑ لگانے کا کام مئی 2018میں بلوچستان کے علاقے ‘ پنجپائی’ سے شروع کیا گیا ،بارڑ کی تعمیر کا کام اب بھی فوج کی طرف سے تیزی سے جاری ہے۔
بارڑ کے ساتھ 250 فوجی قلعے اورایک ہزار500واچ ٹاورتعمیر کئے جا رہے ہیں، اس طر ح ہر ایک کلومیٹر پر واچ ٹاور جبکہ ہر 3 کلومیٹر پر ایک فوجی قلعہ تعمیر ہوگا۔

پاکستان کی طرف سے افغانستان جانب ڈیورنڈ لائن پر بارڑ کی تعمیر کاکام رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے آرمی سربراہان کے مشورے سے گولڈ سمتھ لائن پر ایران زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں 907 کلومیٹر طویل سرزمین پر سرحدی بارڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بارڑ بھی افغان ڈیورنڈ لائن بارڑ کی طرز پر لگائی جائے گی ، تاہم خاص تجارت اور آمدورفت کیلئے مخصوص و معدود راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی قبضہ گیریت میں سرحد ملتی ہیں وہاں ‘مشترکہ گیٹس’ بنائے جائیں گے۔یاد رہے قابص ایرانی حکومت نے گولڈ اسمتھ لائن پر بارڑ لگانے پر پہلے ہی سے رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان اب یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران خود بھی کچھ حصے پر بارڑ لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہونے کے ساتھ قبضہ مضبوط ہو سکے ۔یادرہے بلوچ سرزمین پر ایران و پاکستان کے کسی بھی قسم کے قبضہ گیریتی عزائم کے فیصلوں کو بلوچ حقیقی آزادی پسند رہنما اور سیاسی پارٹیوں نےہر سطح پر مخالفت کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز