پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںشہدائے مرگ آپ شہید غلام محمد بلوچ شہید لالا منیر شہید شیر...

شہدائے مرگ آپ شہید غلام محمد بلوچ شہید لالا منیر شہید شیر محمد بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہے ;BSF

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل اتحاد بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے شہدائے مرگ آپ شہید غلام محمد بلوچ شہید لالا منیر شہید شیر محمد بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال جدوجہد اور غیر معمولی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے آزادی کے لئے ان کی کوششیں شہادت جانفشانی بے لوث اور صبر آزما جدوجہداور جانی مالی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ترجمان نے کہاکہ شہدانے قومی آزادی کو نصب العین بناکر جدوجہد کے بنیادوں کو اپنے خوں سے ایندھن دیکر نہ صرف زندہ و تابندہ رکھابلکہ آزادی کی مقصد کو عالمی برادری کے توجہ کا مرکز بنا یا ۔ہمیں شہدا ئے آجوئی کے ادھورے مشن اور ارمانوں کے پایہ تکمیل کے لئے آزادی کے جذبوں اور ولولوں کے ساتھ ہمہ وقت قربانی کے لئے تیار رہنا چاہیے ترجمان نے کہاکہ بلو چ شہداء کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم شہداء کے کاز کو مضبوط کرکے بلوچ قوم کے ہر ایک فرد کوتحریک آزادی سے مر بوط کرے اور ان کے جدوجہد کی روشنی میں آگے بڑھ کر ریاست کے تسلط سے بلوچ وطن کو آزاد کریں۔ دنیا میں انسان کی جان سب سے زیادہ قیمتی مانا جاتا ہے لیکن آزادی کی جدوجہد کا شعور آزادی کو جان سے بھی زیادہ قیمتی بنا دیتا ہے کیونکہ غلام قوم کی کوئی زندگی اور حیثیت نہیں ہوتی پہچان اور شناخت آزاد قوموں کے ہوتی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچستان کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ریاست کی غیر حقیقت پسندانہ رویہ ہے جو بلوچ وطن پر تسلط قائم کرکے بلوچستان کو اپنا اٹوٹ انگ سمجھ کر بلوچ تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے بے پناہ وسائل اور طاقت استعمال کررہی ہے ترجمان نے کہ بلوچ شہداء نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں جدوجہد چند انکریمنٹ کے لئے نہیں بلکہ آزادی کے لئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی آذادی کے جدوجہد دہائیوں کانہیں صدیوں کا ہے ایک عشرے سے نہیں بلوچ قوم نے کئی نسلوں سے اسے اپنے خون سے ایندھن دیکر زندہ رکھا ہے بلوچ قوم ہمیشہ بیرونی غلامی کے خلاف جدوجہد کی ہے وہ چائے کوئی بھی طاقت ہو بلوچ قوم کسی کی غلامی پر بیعت نہیں کی کسی کی تابعداری نہیں کی انہوں نے کہاکہ بلوچ شہداء نے ہمیشہ بلوچ تحریک کو اپنے خون سے تازہ دم اور توانا کیا ہے ریاستی جبر سے بلوچ نہ تو پہلے خوف زدہ تھا اور نہ ہی اب ہے بلکہ جبر سے تحریک کے ابھار میں تیزی آئی ہے بلوچ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنی سیاسی اور نظریا تی فتح کی سچائی کو ثابت کی ہے اور ان ریاستی بوسیدہ اور فرسودہ خیالات کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے پاس صرف خوف کا حربہ ہوتا ہے اصل طاقت ور وہی ہے جو تسلط اور غلامی کو چیلنج کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز