چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںپنجگور قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کر لیا

پنجگور قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو اغواء کر لیا

پنجگور( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے پنجگور چتکان بازار میں گیراج پر چھاپہ مار کر ادریس ولد صدیق سکنہ پنجگور پروم کو جبری طور پر اغواء کر لیا ہے.
مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ادریس کو اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز نے پروم سے لاپتہ کیا تھا جو دس ماہ تک پاکستانی زندان میں گزار کر بازیاب ہوئے تھے مگر ایک بار پھر ادریس کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے اغواء کر لیا ہے.
یاد رہے ادریس ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جو پنجگور ٹو مقبوضہ ایرانی بلوچستان تیل کا کاروبار کرکے اپنے گھر کا کفیل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز