چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںچمن مال روڈ پر ایف سی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ

چمن مال روڈ پر ایف سی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شمالی شہر چمن میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 23 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بلوچستان میں ایک ہی روز میں دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کی مشہور مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور 23 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں چار ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں،

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز