جنیوا(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے جرمنی زون کی سابقہ زون تحلیل کر کے نئی زون تشکیل دے دی گئی ہے
ترجمان نے کہا کہ 15 اپریل کو بی آر پی جرمنی زون کا جنرل باڈی اجلاس صدر جواد بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں جواد بلوچ، عادل بلوچ اور دوسرے ساتھیوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ رپبلکن پارٹی کا بیرون ملک بلوچ قوم کی حقوق کے لئے جدوجہد اولین ترجیح ہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں دنیا کو آگاہی دینا اور عالمی اداروں میں بلوچ قوم کی آواز پہنچانا نہایت ضروری اور ہم پر فرض بنتا ہے کیونکہ بلوچستان میں سیاسی ورکروں سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل و گرفتاریاں سنگین صوتحال اختیار کر چکی ہیں ۔بلوچ سرزمین پر پاکستان نے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عایدکر رکھی ہے۔ انھونے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم دنیا کو بلوچستان بارے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والے سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنان کے خلاف ریاستی سطح پر جن کو قتل و غارت گری کا سامنا ہے ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے عالمی برادی میں آگاہی دینا ہماری اولین زمہ داری ہے۔
,اجلاس میں زونل کابینہ تحلیل کی گئی اور نئے انتخابات کرائے گئے جس میں صدر جواد بلوچ نائب صدر عادل بلوچ اور فنانس سیکریٹری نجیب بلوچ بلامقابلہ منتخب قرار پائے،اور باقی اراکین مقابلے کی بعد منتخب ہوئے۔
منتخب اراکین میں محمد بلوچ سیکریٹری جنرل ، راشد بلوچ ڈپٹی سیکریٹری جنرل،مہر بلوچ انفارمیشن سیکریٹری،جمیلہ بلوچ اسسٹنٹ فنانس سیکریٹری ، عطا بلوچ سوشل میڈیا منیجر ،مظفر بلوچ ایونٹس منیجر منتخب ہوئے۔
جبکہ جرمنی کو پانچ مختلف یونٹ میں تقسیم کرکے ہر یونٹ کے لئے یونٹ انچارج اور یونٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔
یونٹ 1 کے انچارج سکی داد بلوچ اور یونٹ سیکریٹری عادل بلوچ منتخب ہوئے۔یونٹ 2 کے انچارج خالد بلوچ اور یونٹ سیکریٹری اقبال بلوچ منتخب ہوئے۔یونٹ 3 کے انچارج عبدالودود بلوچ اور یونٹ سیکریٹری فہیم بلوچ منتخب ہوئے۔یونٹ 4 کے انچارج صدیق بلوچ اور یونٹ سیکریٹری وحید بلوچ منتخب ہوئے۔یونٹ 5 کے انچارج وسیم بلوچ اور یونٹ سیکریٹری شاہ نواز بلوچ منتخب ہوئے۔
تمام منتخب ممبران نے ڈاڈائے بلوچ قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں بلوچ قومی تحریک کو بین القوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواب براہمدغ بگٹی کی قائدانہ صلاحیتوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے اور نواب صاحب کی قیادت میں منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔