سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان: مسلح تنظیموں نےمختلف کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بلوچستان: مسلح تنظیموں نےمختلف کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں کواں نمبر3سے پلانٹ کوجانے والی 16انچ جبکہ پیرکوہ میں کنواں نمبر15,17اور36کی جنکشن 16انچ قطراور توبہ نوکانی میں اوچ پاورپلانٹ کوپانی فراہم کرنے والی 4انچ قطرکی پائپ لائن کواڑادیاترجمان نے بتایاکہ تربت کے علاقے ملک آبادمیں ریاستی ادارے کے مخبراورراشدپٹھان کے زیردست تربت اورگردونواح میں چوری ڈکیتی اوردیگروارداتوں میں ملوث اعجاز نامی شخص کوقتل کردیا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کولواہ،مالار مچی میں فائبر آپٹک بچھانے والی کمپنی کی سیکورٹی پر معمور اہلکاروں پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا،نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز