اسپین (ہمگام ویب ڈسک)بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں لیورپول کو 0-3سے ٹھکانے لگادیا۔ سٹار فٹ بالر نے 2 شاندار گول کرکے کلب کیریر میں 600گولز کا سنگ میل عبورکرلیا۔میچ کے آغاز ہی میں بارسلونا کی ٹیم چھائی رہی، بارسلونا کے گول کیپر اسٹیگن سپر اسٹارز محمد صلاح کے حملوں کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے اورلیورپول کی ایک نہ چلنے دی۔ .میچ کے دوران سواریزنے 26ویں منٹ پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی۔ لیورپول نے کئی حملے کئے تاہم ناکام رہے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں میسی نے دوشان دار گول کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔.بارسلونا کا تیسرا گول میسی کے کلب کیریر کا 600 واں گول تھا، جو انھوں نے اپنے 683میچ کیا. وہ اب بارسلونا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ لائنل میسی اس سیزن میں اب تک 38 میچوں میں 31 گول کر چکے ہیں۔