جرمنی ( ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے منعقدہ جاری کردہ دستخطی آگاہی مہم بعنوان “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” آج بیک وقت دو مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔ آج کے دن مہم اپنے تیسرے اور آخری دن کے لئے جرمن صوبے نارتھ ویسٹ فالیا کے شہر وُوپرتال کے ساتھ ساتھ جرمن دارالحکومتی شہر برلن جس کو ایک وفاقی صوبے کی حیثیت بھی حاصل ہے میں ایک دن کے لئے منعقد ہوئی۔ برلن میں مہم برلن گیٹ کے مقام پر امریکہ اور فرانس کے سفارت خانوں کے سامنے منعقد ہوئی جبکہ وُوپرتال میں مہم سٹی سینٹر کے مقابل منعقد کی گئی۔
مہم میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے فری بلوچستان موومنٹ کے بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ایران کی حمایت میں اپنے دستخط فراہم کئے۔
مہم کے شرکاء نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور قابض پاکستان و ایران کے قبضے بشمول انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انگریز آقاؤں نے بلوچستان کی سرزمین کو مصنوعی لکیریں کھینچ کر تقسیم کیا اور بعد میں غیر فطری ریاست پاکستان و ایران کے رحم و کرم پر چھوڑا وہ قابل مذمت ہے۔ یہ برطانیہ کی تاریخ و ارتقاء پر ایک قرض کے طور پر رہتی دنیا تک رہیگا۔ یہ نہ صرف ان کی ذمہ داری بنتی ہے بلکہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ بلوچ سرزمین و عوام پر ہونیوالی اس ذیادتی کا احساس کرتے ہوئے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دے اور اپنی اس غلطی کو سدھارنے کے لئے بلوچستان کے آزادی کی تحریک کی ہر طرح سے مدد کرے تاکہ تاریخ میں برطانیہ جیسی جمہوریت پسند عوام کے لئے شرمندگی کا باعث نہ رہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا کے تمام ممالک کو اس ظلم، جبر اور لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہداری پوری کریں۔ دنیا کے دیگر اقوام کے لئے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور نسل کُش پالیسیاں یقیناً قابل قبول نہیں ہوسکتی ۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے میڈیا کو جاری اعلامئے کے مطابق مہم اب جرمنی کے کسی دوسرے شہر میں منعقد ہوگی جس کا اعلان جلدی میڈیا میں کیا جائےگا۔
The signature campaign in Germany by Free Balochistan Movement titled “Balochistan is neither Pakistan nor Iran” was held in two different cities at the same time today. As announced earlier, the campaign was held in German province of North Westfalen’s Wuppertal city as well as in the German capital Berlin which also holds the recognition of being a federal German province.
The campaign was organized at Berlin gate infront of US and French embassies in Berlin and in Wuppertal’s city center.
A great number of people today participated in the campaign providing their signatures in support of FBM’s slogan of Balochistan is neither Pakistan nor Iran.
The participants denouncing the current situation of Balochistan, opposing the occupation and gross human rights violations being committed by Pakistan and Iran said that English rulers divided Balochistan by artificial lines of “Gold Smith” and “Durand” and then provided chance for the occupiers to invade the sovereign state of Balochistan, it is alarming and has to be denounced. This will remain a debt on the history and evolution of Great Britain. This has become now the responsibility of Great Britain to support Balochistan’s independence struggle so that the “blunder” they committed is corrected so that the democracy loving Britain public is not regretting.
It is not only the responsibility of United Kingdom but also the entire world to take notice of this brutality and illegality. These gross human rights violations and genocide can never be acceptable for the world the participants further said while talking to FBM activists.
Free Balochistan Movement announced in details provided to media that the campaign will now be held in another city of Germany.