سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںامریکی تحفظات کااصل سبب ایران نہیں امریکی غیر مقبولیت ہے، جواد ظریف

امریکی تحفظات کااصل سبب ایران نہیں امریکی غیر مقبولیت ہے، جواد ظریف

تہران(ہمگام نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کے سیکورٹی تحفظات کا اصل سبب ایران نہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی کی خبروں پر جوادظریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے نمائندے اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے تو اس کی وجہ ان کی لوگوں میں غیر مقبولیت ہے، سیکورٹی تحفظات کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرانے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔
ادھر امریکا نے اپنا جنگی بحری بیڑا ابراہام لنکن مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کے لیے روانہ کر دیا ہے، امریکی وزیردفاع پیٹرک شن ہان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات پر ایرانی حملوں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جنگی بحری بیڑے کو خلیج بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز