خضدار ( ہمگام نیوز ) خضدار کے علاقے فیروز آباد سے برآمد ہونے والی تینوں نعشوں کی شناخت ظفراللہ ولد مستی خان، شفیع محمد ولد علی محمد جمالزئی اور نادر خان مگسی کے نام سے ہواہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں افراد اسما جتک کے والد عنایت اللہ جتک کے قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔
ذرائع کے مطابق اس قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی نعشیں اب فیروز آباد سے برآمد ہوئی ہیں۔ تاہم، تینوں افراد کی ہلاکت کے اسباب اور واقعے کے دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
اسما جتک کے والد عنایت اللہ جتک کو اس سال 4 اگست کو خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے سے قبل اسما جتک نے اپنے والد کو لاحق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی ویڈیو سامنے آنے کے چند گھنٹوں بعد ان کے والد کو قتل کردیا گیا تھا۔


