کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ آطلاعات کے مطابق سیٹلائٹ ٹائون بلاک 2 الہدٰی مسجد کے نزدیک پولیس موبائل کے قریب دھماکہ خیز مواد IED کے پھٹنے سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ذوالفقار، ایم اسحاق، غلام نبی اور مشتاق شاہ ہے۔ جبکہ زخمیوں میں پولیس وین ڈرائیوررحیم بخش، سعید ولد عرفان، عقیل احمد ولد ملک محمد اسماعیل، احمد سیال ولد عبدلجبار، عبدلجبار ولد عبدالغفار،صابر حسین ولد محمد اسلم بٹ، وارث ولد علی محمدکاکڑ، محمد قاسم ولد حضرت نور کاکڑ، کانسٹیبل مشتاق، قادر ولد گلزار، جمیل ولد محمد طفیل اور نبیل ولد انوشا شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکا اسوقت ہوا جب تراویح کی نماز ادا کی جارہی تھی۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی اداروں کے ساتھ ملکر ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیااور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔


