سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ میں پولیس وین پر بم حملے کی ذمہ داریTTP نے قبول...

کوئٹہ میں پولیس وین پر بم حملے کی ذمہ داریTTP نے قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس وین پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ ہواہے جس میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کی زمہ داری شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی۔
محمد خراسانی کے مطابق حملہ پونے نو بجے کے قریب کیاگیا جس میں چھ پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کئ شدید زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ دو دن پہلے بلوچستان کے علاقہ پشین میں بھی ایف سی کے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ ہوا تھا، اس حملے کی ذمہ داری بھی تحریک طالبان نے قبول کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز