مستونگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی اور پاکستانی ایف سی و خفیہ انٹیلیجنس فورسز کی بربریت کے نتیجے میں 9 افراد جانبحق ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کے خلاف کاروائی مکمل ہو چکا ہے، بقول ریاستی فورسز کے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں جانبحق ہونے والے 9 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔


