چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمستونگ؛ فورسزکے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے 9 شدت پسند افراد...

مستونگ؛ فورسزکے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے 9 شدت پسند افراد کی شناخت ہو گئی

مستونگ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی کابو کوہ ماران میں قابض پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی و خفیہ ایجنسیوں کے مشترکہ کاروائی میں مارے جانے والے 9 افراد میں سے اکثر شدت پسند افراد کا تعلق مستونگ کے مختلف علاقوں سے ہیں ۔
ہمگام زرائع کے مطابق فورسز کے جعلی مقابلےمیں مارے جانے والے 9 افراد میں سے کچھ کی شناخت  ہوئی ہے جن میں فرید احمد ولدعبدالستار ساکن بہرام شہی مستونگ جنھیں 2016 کو رمضان کے مہینے سے قبل فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ عبدالحئی ولدعبدالمنان کلی یارو کانک یوسف، علی احمد ولد نبی بخش ساکن کلی تیری، اللہ نظرساکن میاں غنڈی، مجیب ولد محمدہاشم کلی بشام کانک اورنگزیب و لد بلوچ خان ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ سے ہوگئی ہے۔
قابض پاکستانی فورسز جبری طور پر آغوا قیدیوں کو سالہا سال ازیت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس طرح کے جعلی مقابلوں میں بے رحمی سے قتل کرکے انھیں جھوٹے طریقے سے فائرنگ تبادلہ ظاہر کرنے کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں۔ باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مستونگ میں پاکستانی فورسز کی بربریت میں مارے جانے والے تمام قیدی تھے۔جو کہ کئی سال قبل فورسز کے ازیت خانوں میں قید تھے۔جنھیں فرضی مقابلہ ظاہرکر کے بے رحمی اور بڑے بھونڈے انداز سے قتل کیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز