کوئٹہ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء محمد شریف ولد فضل کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ محمد شریف کو بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. یاد رہے محمد شریف کو 18 مارچ 2019 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے آواران سے جبری طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا. جبری طور پر اغواء بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے محمد شریف کیس کی تفصیلات صوبائی حکومت کو فراہم کر دی ہے.