یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبی ڈی اے کے ملازمین کو مستقل کیا جائے:پشتونخوامیپ

بی ڈی اے کے ملازمین کو مستقل کیا جائے:پشتونخوامیپ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خوشحال خان کاسی ، ضلعی معاون سیکرٹریوں ندا سنگر ، عبدالرزاق بڑیچ اور پروفیسر عصمت اللہ سمیت پارٹی کے وفد نے بی ڈی اے کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خوشحال خان کاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ڈی اے کے 20ملازمین نے انتہائی اہم قدم اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور آج اس کا تیسرا دن ہے مگر افسوس کہ سلیکٹیڈ حکومت کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہونے کیلئے گزشتہ کئی سال سے احتجاج کررہے ہیں اور انہوں نے احتجاج کا ہر راستہ استعمال کیا مگر انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے جو آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ بی ڈی اے کے ملازمین کے شانہ بشانہ ہے اور جب تک ان کو مستقل نہیں کیا جاتا پارٹی ان کا ساتھ دیتی رہیگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز