کوئٹہ( ہمگام نیوز ) نمائندہ ہمگام نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں پی ٹی ایم جنوبی وزیرستان کے احتجاجی دھرنے میں پاکستانی درندہ صفت فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور پشتون نوجوانوں کی شہادت، اور پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف پی ٹی ایم کوئٹہ نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا ہے، دھرنے میں موجود پشتون قوم کا مطالبہ ہے کہ پشتون مشران اور سیاسی ورکروں کو فی الفور بازیاب کیا جائے اور وزیرستان واقعہ کی تحقیقات کی جائے، پشتون احتجاجی دھرنے میں بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرپرسن بانک بی بی گل بلوچ اور وائس چیئرپرسن بانک طیبہ بلوچ نے شرکت کرتے ہوئے مظلوم پشتون قوم کو بھرپُور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام انسانیت دوستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچ اور پشتون نوجوانوں کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن پر مظلوم اقوام کا ساتھ دیکر ان سے یکجہتی کا اظہار کریں۔


